مزدوروں کا عالمی دن: دنیا بھر میں جلسے، جلوس اور ریلیاں

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی دنیا بھر میں محنت کشوں نے یوم مئی بڑے جوش و خروش سے منایا اور دنیا کے کونے کونے میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں جن میں محنت کشوں کے حقوق کو اجاگر کیا گیا۔

یوم مئی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنروس کی کیمونسٹ پارٹی نے یوم مئی کے موقع پر سینٹ پیٹرس برگ میں ایک بڑی نکالی جس میں ہزاروں کی تعداد میں محنت کشوں نے شرکت کی
یوم مئی ماسکو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکیمونسٹ پارٹی کی طرف سے نکالی گئی ریلی کے شرکاء میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آیا
یوم مئی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنروس کے شہر گروزنی میں بھی محنت کش مرد اور خواتین شکاگو کے مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکلے
یوم مئی پاکستان

،تصویر کا ذریعہBANARAS KHAN

،تصویر کا کیپشنیوم مئی کے موقع پر پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی محنت کشوں اور مزدوروں نے ریلیاں نکالیں اور مزدورں کے معاشی مسائل کو اجاگر کیا
یوم مئی پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں نکالے جانے والے جلسوں میں خواتین محنت کشوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور ایک مرتبہ پھر یہ باور کرایا کہ خواتین محنت کش بھی معاشی استحصال کا شکار ہیں
یوم مئی ماسکو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنروس کے شہر سوچی میں محنت کشوں اور مزدوروں نے یوم مئی کے موقع پر جلسوں میں رنگا رنگ روایتی لباس پہنے اور فلوٹس بھی بنائے
یوم مئی ماسکو

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفرانس کے کئی شہروں میں یوم مئی کی ریلیاں منعقد ہوئیں اور کئی جگہوں پر پولیس اور محنت کشوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں
یوم مئی غزہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفلسطین میں بھی یوم مئی پورے جوش و جذبے سے منایا گیا اور غزا جہاں بے روزگاری کی شرح ساٹھ فیصد تک ہے محنت کش اپنے معاشی حقوق کے لیے باہر نکلے
یوم مئی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبنکاک کی سڑکوں پر بھی ہزاروں کی تعداد میں محنت کشوں نے مارچ کیا
یوم مئی جکارتا

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمحنت کش تنظیموں نے اس موقع پر کنٹریٹ سسٹم ختم کرنے اور ’آؤٹ سورسنگ‘ کی حکومتی پالیسی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا
یوم مئی عراق

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنامریکی حملے سے تباہ ہونے والے ملک عراق میں بھی بائیں بازو کی تنظیموں نے محنت کشوں کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے عوامی مظاہرے کیے
یوم مئی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنعراق کے دارالحکومت بغداد میں کمیونسٹ پارٹی آف عراق کے ورکروں نے جلوس نکالا اور محنت کشوں کے حق میں نعرے لگائے
یوم مئی عراق

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں یوم مئی میں جلوس کے علاوہ مختلف تقریبات منقعد کی جاتی ہیں جن میں سٹیج ڈرامے بھی شامل ہیں