گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین کی گرفتاری پر احتجاج اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے آئسولیشن یونٹ قائم کرنے سے لے کر کراچی میں ادبی میلے اور لاہور کے میوزک میٹ کے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

میوزک میٹ
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبے پنجاب کی دارالحکومت لاہور میں موسیقی کے حوالے سے منعقدہ دو روزہ ’میوزک میٹ‘ میلے میں شریک فنکار اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
حجاب ڈے

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسنیچر کے روز کراچی میں عالمی یومِ حجاب منایا گیا۔
کورونا وائرس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن31 جنوری کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال کے ایک ڈاکٹر آئسولیشن وارڈ کے باہر ماسک پہنے کھڑے ہیں۔ چین کے علاوہ دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اسے ایک عالمی ایمرجنسی قرار دے دیا ہے۔
ادبی میلہ
،تصویر کا کیپشنکراچی میں جمعے کو دوسرے ادبی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ معاشی اور عسکری سفارت کاری سافٹ پارٹ نہیں ہے، پاکستان کو برانڈنگ کی ضرورت ہے۔
کورونا وائرس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت چین میں موجود پاکستانیوں کو واپس وطن نہ لانے کے فیصلے پر قائم ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر حکومت کے اس فیصلے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
تیزگام حادثہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ برس اکتوبر میں وزیرِ ریلوے شیخ رشید نے ضلع رحیم یار خان کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کی باعث پیش آنے والے حادثے کی وجہ مسافروں کی جانب سے لائے گئے گیس سلینڈر بتائی تھی تاہم گذشتہ بدھ کو سامنے آنے والی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کی بنیادی وجہ بجلی سے چلنے والی کیتلی کے باعث شارٹ سرکٹ ہونا تھا۔
منظور پشتین

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنمنظور پشتین کی گرفتاری کے خلاف ان کی جماعت کی جانب سے منگل کو ملک میں اور بیرونِ ملک احتجاج کیا گیا۔ تاہم مظاہروں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن میں سے بیش تر اب بھی زیرِ حراست ہیں۔
کرکٹ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپیر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا اور پاکستان رینکنگ میں بدستور سرِفہرست رہا۔