گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد، ملک کے کئی شہروں میں آٹے کے بحران اور کراچی میں سینکڑوں جھونپڑیوں میں آتشزدگی تک، گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں۔

پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستانی بلے باز محمد حفیظ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران شاٹ کھیل رہے ہیں۔ پاکستان نے یہ سیریز 0-2 سے جیت لی ہے۔ پیر کو اس سیریز کا تیسرا میچ کھیلا جائے گا
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسماجی تنظیم وومین ڈیموکریٹک فرنٹ اور سول سوسائٹی کی دیگر اراکین کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں سات سالہ بچی سے جنسی زیادتی اور بعد ازاں قتل کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا جا رہا ہے
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنجماعتِ اسلامی کے کارکنان پشاور میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کے آغاز سے قبل پنجاب رینجرز کے اہلکار بنگلہ دیش کے پرچم کے سامنے اپنے سیکیورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس ہفتے بھی پاکستان کے میدانی علاقوں میں سردی اور دھند چھائی رہی۔ زیرِ نظر تصویر میں ایک شخص لاہور میں ریلوے کی پٹریوں کے پاس کھانے کی چیزیں فروخت کر رہا ہے
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکراچی کی ایک فلور مِل میں مزدور آٹے کی بوری بھر رہا ہے۔ پاکستان میں گذشتہ ہفتے کئی شہروں سے آٹے کے بحران کی اطلاعات موصول ہوئیں جبکہ آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئیں ہیں
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنکراچی کے علاقے تین ہٹی میں منگل کے روز رات گئے جھونپڑیوں میں آگ لگ گئی جس سے تقریباً 400 جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔