تصاویر: لاہور میں گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھل گئے

،تصویر کا ذریعہAun Jafri
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لاہور کی مصروف شاہراہ قائداعظم پر واقع گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے ہیں۔
اتوار کو اس موقعے سے فائدہ اٹھانے کے لیے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے یہاں کا رخ کیا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اعلان کیا ہے کہ 'لاہور میں گورنر ہاؤس ہر اتوار کو صبح دس سے شام چھ بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا۔ ہماری حکومت پاکستان کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کر رہی ہے۔'
ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق قومی شناختی کارڈ کا حامل کوئی بھی شہری گورنر ہاؤس میں داخل ہو سکتا ہے جبکہ فی الحال گورنر ہاؤس کے مخصوص حصے جیسا کہ جھیل، باغیچے اور پہاڑی تک عوام کو رسائی دی گئی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAun Jafri
ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ لاہور کے گورنر ہاؤس کے دروازے عام عوام کے لیے کھولے گئے ہیں۔ اس سے قبل 1990 کی دہائی میں سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر نے گورنر ہاؤس کے دروازے سکول، کالج اور یونیورسٹی کے طالب علموں کے لیے کھولے تھے اور آج بھی یہ روایت قائم ہے۔

،تصویر کا ذریعہAun Jafri
خیال رہے کہ گورنر ہاؤس کا شمار لاہور کی تاریخی عمارات میں ہوتا ہے۔ اس عمارت کی تعمیر انگریز دور حکومت میں سنہ 1851 میں ہوئی تھی اور مختلف ادوار کے دوران اس کی رقبے میں اضافہ کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAun Jafri
برطانوی دور حکومت میں اس عمارت کو پنجاب کے برطانوی لیفٹیننٹ گورنر کی رہائش کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جبکہ قیام پاکستان کے بعد اسے باقاعدہ طور پر گورنر پنجاب کے لیے مخصوص کر دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAun Jafri
گورنر پنجاب کی موجودہ احاطہ تقریبا 71 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
یہ عمارت نہ صرف گورنر پنجاب کی سرکاری رہائش گاہ ہے بلکہ صدر پاکستان، وزیراعظم، سرکاری مہمان اور غیرملکی سرکاری مہمان بھی یہاں قیام کرتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAun Jafri
خیال رہے کہ حال ہی میں وفاقی وزیرِ شفقت محمود نے اعلان کیا تھا کہ حکومتِ پاکستان ایوانِ وزیرِ اعظم کو اعلیٰ معیار کی پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی میں منتقل کر دے گی۔
شفقت محمود نے کہا تھا کہ لاہور میں واقع گورنر ہاؤس کو میوزیم اور آرٹ گیلری بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ گورنرہاؤس کے پارک کو عوام کے لیے کھولا جائے گا، جب کہ لاہور میں واقع چنبہ ہاؤس کو گورنر آفس میں تبدیل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ حکومت گورنر ہاؤس کو ٹرسٹ کمپلیکس بنا رہی ہے، جب کہ راولپنڈی پنجاب ہاؤس اور گورنر ہاؤس کو بھی تعلیمی اداروں میں منتقل کر دیا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہAun Jafri

،تصویر کا ذریعہAun Jafri

،تصویر کا ذریعہAun Jafri

،تصویر کا ذریعہAun Jafri

،تصویر کا ذریعہAun Jafri

،تصویر کا ذریعہAun Jafri
تمام تصاویر عون جعفری کی ہیں۔









