’جہانگیر ترین دی ٹرانسپورٹر‘، تحریکِ انصاف کے رہنما سوشل میڈیا پر

پاکستانی سوشل میڈیا پر جہانگیر ترین کے بارے میں میمیز یعنی تصاویر جن پر تبصرے لکھے ہوں ان دنوں بہت مقبول ہیں۔ جہانگیر ترین پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رہنما ہیں جنہیں سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے۔

مگر اس کےباوجود جہانگیر ترین تحریکِ انصاف کی انتخابات میں کامیابی کے بعد سے اب تک عمران خان کے ساتھ نظر آتے رہے ہیں اور ان میں بہت بار وہ مختلف آزاد امیدواروں کے ساتھ بھی نظر آئے جنہیں وہ پی ٹی آئی میں شامل کرانے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔

ان سب کا سلسلہ جہانگیر ترین کے پرائیویٹ جیٹ کی تصویر سے شروع ہوا جس میں کچھ آزاد امیدوار سوار تھے اور اس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور GIF بنانے کا سلسلہ شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔

پیش ہیں چند میمز جو بہت مقبول ہوئے۔

جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشن’کل مجھے کال کر کے کہتا ہے خان صاحب آپ بھی آزاد امیدوار ہیں‘
جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشن’دودھ مانگو کھیر دیں گے۔ آزاد امیدوار مانگو خرید لیں گے‘
جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشن’یہ کار کی ڈگی سے تین آزاد امیدوار نکال لینا‘
جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنجہانگیر ترین کے طیارے کی تصویر سے شروع ہونے والا سلسلہ ایک ٹرینڈ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔
جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشن’ایک خاتون کی آواز آئی میں ایک مضبوط اور آزاد خاتون ہوں جو۔۔۔۔ جہانگیر ترین سنتے ہیں بولے کس نے کہا آزاد۔‘
جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشن’کیا آپ پنجاب سے آزاد امیدوار ہیں؟ جواب: جناب میں کوئٹہ سے ایک رکن قومی اسمبلی ہوں مجھے تو بخش دیں۔‘
جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشناور کچھ تو اس حد تک بھی گئے ہیں۔
جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشناور پھر یہ میم
جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنناسا نے اعلان کیا آزاد امیدوار مریخ پر ملا ہے۔ پانچ منٹ بعد جہانگیر ترین وہاں پہنچا ہوا تھا۔
جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنعبدالرحمٰن کی خواہش ہے کہ ’کوئی میری جانب ایسے دیکھے جیسے جہانگیر ترین آزاد امیدوار کی جانب دیکھتے ہیں۔‘
جہانگیر ترین

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنفصلوں میں بھی
آزاد امیدوار

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنایک آزاد امیدوار جہانگیر ترین سے چھپنے کی کوشش کرتے ہوئے۔