فوج کے نام سے بھیجی گئی جعلی ای میل سے ہوشیار رہیں: فوج کا سائبر الرٹ

،تصویر کا ذریعہTwitter
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئی ایس پی آر کے نام سے ملنے والی جعلی ای میل سے ہوشیار رہیں۔
انٹر نیٹ صارفین میں ایک پیغام گردش کر رہا تھا کہ فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور اپنے مداحوں سے ملنا چاہتے ہیں اس لیے ملنے کے خواہشمند [email protected] کے ای میل پتہ پر درخواستیں بھیجیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے ایک ٹویٹ میں خبردار کیا کہ یہ ایک جعلی ای میل ہے اور اس کا آئی ایس پی آر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسی بارے میں
فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر انٹرنیٹ صارفین کو اس طرح کی کوئی ای میل موصول ہو تو اسے نہ کھولیں اور اس کے بارے میں رپورٹ کر دیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty Images
انھوں نے پیغام میں خبردار کیا کہ اگر غلطی سے یہ ای میل کھل جائے تو اس میں موجود کسی بھی لنک پر کلک نہ کریں۔ کیونکہ اس پر کلک کرنے کی صورت میں آپ کے کمپیوٹر یا فون کی سکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
فوج کے ترجمان نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں صارفین کو انتہائی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان کا آفیشل ڈومین ispr.gov.pk ہے اور ان کا کسی بھی اور ڈومین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ چند روز قبل میجر جنرل آصف غفور نے اہنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ وہ سوابی سے آنے والے اپنے ایک مداح سے مل کر کافی خوش ہوئے ہیں اور ایسی ملاقات کے لیے اکثر درخواستیں ملتی رہتی ہیں۔
ان کا اُس ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ ’مجھے مداحوں سے ملاقات کے لیے ایک دن طے کرنے دیں۔ آپ کی محبت اور حمایت کا بہت شکریہ۔‘
ان کی اس ٹویٹ کے بعد ہی یہ جعلی ای میل ایڈرس بھی گردش کرنے لگا اور لوگوں کو ای میل بھی موصول ہوئیں۔












