عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تصدیق

،تصویر کا ذریعہPTI
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جماعت کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی کی باقاعدہ تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے ٹوئٹر پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح کی تقریب کی تصاویر جاری کی گئیں اور بتایا گیا کہ یہ تقریب اتوار کی رات لاہور میں ہوئی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی جانے والی والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ مانیکا کا نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔
یہ بھی پڑھیے
پی ٹی آئی کے چیئرمین کے نکاح کے موقع پر ان کی جانب سے عون چوہدری اور ان کے دوست ذلفی بخاری گواہان میں شامل تھے جبکہ عمران خان کے قریبی رشتہ داروں کی جانب سے کوئی تقریب میں شامل نہیں تھا۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری پیغام میں چیئرمین اور ان کی اہلیہ کو شادی کی مبارکباد دی گئی ہے اور دعا کے ساتھ ساتھ نکاح کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔
عمران خان اور بشریٰ وٹو کی شادی کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ہلچل مچ گئی اور ’مبارک عمران خان‘ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے ٹوئٹر پر عمران خان کو مبارک دیتے ہوئے لکھا: ’یہ ملاپ ان کی زندگی میں اور ہمارے ملک کے لیے تمام برکتیں لائے۔‘
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
پی ٹی آئی کے ایک اور رہنما عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر لکھا: نکاح کی دلی مبارک۔ امید ہے کہ بشری بی بی آپ کی زندگی میں خوشیاں لے کر آئیں۔ اللہ اس شادی کو کامیاب کرے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
پاکستان تحریک انصاف سوشل میڈیا ٹیم چیئرمین عمران خان کو ان کی شادی پر مبارکباد پیش کرتی ہے ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی انھیں ان کی زندگی میں ڈھیر ساری خوشیاں عطا فرمائے۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 4
اس سے قبل گذشتہ ماہ جب عمران خان کی شادی کی خبریں سامنے آئی تھیں تو اس وقت ان کے ترجمان نے ایک وضاحتی بیان میں بتایا تھا کہ پارٹی کے چیئرمین نے بشریٰ مانیکا نامی خاتون کو شادی کا پیغام دیا ہے اور وہ ان کے جواب کے منتظر ہیں۔
پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکریٹیریٹ کی جانب سے جاری کیے جانے والے تحریری بیان میں عمران خان کی شادی کو ان کا نجی اور ذاتی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا تھا ’اگر مس مانیکا ان کی شادی کی پیشکش کو قبول کرتی ہیں تو مسٹر خان باقاعدہ طور پر عوام کو اس سے آگاہ کریں گے تب تک ہم میڈیا سے التماس کرتے ہیں کہ وہ دونوں خاندانوں خاص طور پر بچوں کو وقت دیں۔‘

،تصویر کا ذریعہPTI
عمران خان نے پہلی شادی سنہ 1995 میں برطانوی خاتون جمائما گولڈ سمتھ سے کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے ہیں۔ یہ شادی طلاق پر منتج ہوئی تھی۔
عمران خان کی دوسری شادی اینکر پرسن ریحام خان سے سنہ 2014 میں ہوئی تھی اور یہ شادی ایک برس ہی چل سکی۔
ابتدا میں ان کی اس شادی کے بارے میں خبروں کی تصدیق کرنے سے گریز کیا گیا تھا۔
عمران خان کے دوسرے نکاح کی خبریں اس وقت سامنے آئی تھیں جب پشاور پبلک سکول پر حملے کے بعد ملک میں سوگ منایا جا رہا تھا اور قوم صدمے سے گزر رہی تھی۔
عمران کی دوسری شادی کی تاریخ پر ایک عرصے تک بحث جاری رہی اور اس بارے میں متضاد دعوے کیے جاتے رہے۔ ریحام خان اور عمران خان کے درمیان علیحدگی کے وقت بھی اس طرح کی صورت دیکھنے میں آئی تھی۔