پنجاب میں 250 فیکٹریاں بند، ہزاروں گاڑیوں کا چالان

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے صوبۂ پنجاب میں سموگ اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے تیار کی گئی حکمت عملی کے تحت صوبے بھر میں فضائی آلودگی کا باعث بننے والی تقریباً ڈھائی سو فیکٹریوں کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ بیس ہزار سے زیادہ گاڑیوں کے چالان کیے گئے ہیں۔
صوبۂ پنجاب کے محکمۂ ماحولیات کے ترجمان نسیم الرحمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے زرعی علاقوں میں دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کر کے کھیتوں میں آگ لگانے کے واقعات پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ماحولیات کے ترجمان نے بتایا کہ کھیتوں میں آگ لگانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر ساڑھے تین سو کسانوں کے خلاف پرچے بھی درج کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے

،تصویر کا ذریعہAFP
اس حکمت علمی کے تحت:
٭ سکولوں کے اوقات میں تبدیلی کر دی گئی
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
٭ تمام فیکٹروں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ دھوئیں کو کم کرنے کے آلات نصب کریں
٭ کسانوں کو کھیتوں میں آگ کے بجائے کھیتوں کو صاف کرنے کے دوسرے طریقے سکھائے جانے کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے
٭ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور اگر نکلیں تو ماسک کا استعمال کریں
٭ ٹریکٹر ٹرالیوں، ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کے مالکان کو کہا گیا ہے وہ سموگ لائٹس استعمال کریں اور گاڑیوں کی پشت پر روشنی منعکس کرنے والے بتیاں یا ریفلیکٹر لگوائیں
٭ بھٹہ مالکان کو بھٹوں میں ٹائروں یا آلودگی پھیلانے والے ایندھن استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
٭ پولیس اور میونسپل حکام کو شہروں میں ٹائروں اور کچرے کو آگ لگانے پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کو کہا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP











