دہلی میں سموگ سے عوام پریشان

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں دھوئیں اور فضائی آلودگی سے عوام پریشان۔

دہلی میں سموگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی سطح میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ ریاستی حکومت نے ایم سی ڈی سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دہلی میں سموگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسکول کے طلبہ و طالبات اور ان کے والدین نے ماسک لگا کر عوام میں آلودگی کے متعلق بیداری پیدا کرنے اور آلودگی کی سطح میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
دہلی میں سموگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنفضا میں کثافت اور سموگ کے سبب سنیچر کو دہلی میونسپل کارپوریشن کے زیر انتظام چلنے والے 1700 سے زیادہ سکول بند رہے۔
دہلی میں سموگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسموگ کے اسباب میں آٹوموبائل، کاربن مینجمنٹ، کھیتوں کےکوڑے کرکٹ کو نذر آتش کرنے سے مسلسل نکلنے والے دھوئیں، جھاڑو لگانے کے بعد کوڑے میں آگ لگا دینا، جنریٹر کو رات دن چلایا جانا اور پرانی ڈیزل کاریں جنھیں سپریم کورٹ نے بند کرنے کا حکم دیا تھا سب شامل ہیں۔‘
دہلی میں سموگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن2014 میں عالمی ادارۂ صحت کی ایک رپورٹ میں دہلی کو دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار دیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کو بعد میں انڈین حکومت نے رد کر دیا تھا۔
دہلی میں سموگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندہلی میں آلودگی کی خوفناک سطح پر مرکزی وزیر ماحولیات انیل دوے نے کہا: 'دہلی جیسے بڑے شہر میں ماحولیات کےحالات پورے سال سے خراب ہیں لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر گذشتہ 10-12 دنوں میں حالات مزید بدتر ہو گئے ہیں۔
دہلی میں سموگ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنسموگ کی وجہ سے دہلی میں ہونے والے گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹ رانجی ٹرافی کے دو میچوں کو منسوخ کر دیا گیا۔