کیا فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے؟

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کی دو بار آسکر انعام یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے کی حال میں کی گئی پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا پینڈورا باکس کھل گیا ہے کہ آیا فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔
چند روز قبل شرمین عبید چنائے نے ٹوئٹر اور فیس بک پر پوسٹ شئیر کی تھی جہاں انھوں نے اپنی بہن کے ساتھ کراچی کے معروف آغاخان ہسپتال میں ہونے والے واقعے کا ذکر کیا تھا۔
شرمین عبید کے مطابق ان کی بہن ہسپتال میں اپنے طبی معائنے کے لیے گئی تھیں جہاں ان کے ڈاکٹر نے بعد میں انھیں فیس بک دوست بننے کی پیشکش بھیج دی۔
شرمین عبید کی پوسٹ شائع ہونے کے بعد اطلاعات کے مطابق ہسپتال نے اس ڈاکٹر کو نوکری سے برخاست کر دیا لیکن ہسپتال نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 1
آغا خان ہسپتال کے ترجمان کے مطابق 'ہسپتال رازداری کا بھرپور خیال رکھتا ہے اور وہ ڈاکٹر اور مریض کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات دینے سےگریزاں ہے' لیکن ترجمان نے مزید کہا کہ انفرادی طور پر ڈاکٹر اور مریض اگر معلومات فراہم کرنا چاہیں تو وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 2
چند دن قبل ہونے والے واقعے کے بعد شرمین عبید نے پوسٹ میں اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'یہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ کس طرح ایک ڈاکٹر جو ایمرجنسی میں مریضوں کے علاج کے لیے متعین ہے وہ ان کی تفصیلات لینے کے بعد انھیں فیس بک پر فرینڈز ریکوسٹ بھیج سکتا ہے۔'
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس تحریر میں ایسا مواد ہے جو X کی جانب سے دیا گیا ہے۔ کسی بھی چیز کے لوڈ ہونے سے قبل ہم آپ سے اجازت چاہتے ہیں کیونکہ یہ ممکن ہے کہ وہ کوئی مخصوص کوکیز یا ٹیکنالوجیز کا استعمال کر رہے ہوں۔ آپ اسے تسلیم کرنے سے پہلے X ککی پالیسی اور پرائیویسی پالیسی پڑھنا چاہیں گے۔ اس مواد کو دیکھنے کے لیے ’تسلیم کریں، جاری رکھیں‘ پر کلک کریں۔
X پوسٹ کا اختتام, 3
شرمین عبید نے مزید لکھا: 'ایسا کرنا انتہائی غیر اخلاقی ہے اور اس ڈاکٹر نے غلط خاندان کی عورت کے ساتھ ایسا کیا ہے اور میں اس کی شکایت کروں گی۔ ہراساں کرنے کو روکنا ضروری ہے۔'