لاہور چڑیا گھر کی 18 سالہ شیرنی چل بسی

،تصویر کا ذریعہLahore Zoo
صوبہ پنجاب کے شہر لاہور کے چڑیا گھر کی فیری نامی شیرنی چل بسی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق لاہور کے چڑیا گھر کے ترجمان نے بتایا کہ 18 سالہ فیری کافی عرصے سے بیمار تھی۔
انھوں نے بتایا کہ شیرنی کو آٹھ سال قبل فالج ہوا تھا اور وہ بہت تکلیف میں تھی۔
اسی تکلیف کو ختم کرنے کے لیے لاہور چڑیا گھر کی انتظامیہ اس کو ابدی نیند سلانا چاہتی تھی۔
انھوں نے مزید کہا کہ فیری کی تکلیف کم کرنے کے لیے چڑیا گھر کی انتظامیہ نے خون کے نمونے بیرون ملک بھی بھیجے لیکن وہاں سے رپورٹ آنے سے قبل ہی شیرنی مر گئی۔
فیری لاہور کے چڑیا گھر ہی میں 1999 میں پیدا ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ رواں سال مئی میں لاہور کے چڑیا گھر میں موجود واحد ہتھنی سوزی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
سوزی کی عمر 35 برس تھی اور وہ گذشتہ چند روز سے بیمار تھی اور چلنے پھرنے سے قاصر تھی۔
عام طور پر ہاتھی اور ہتھنی 17 سے 19 سال چڑیا گھر میں گزارتے ہیں تاہم سوزی چھ برس کی عمر میں لاہور کے چڑیا گھر میں آئی اور 30 سال سے یہیں تھی۔
2011 میں لاہور کے چڑیا گھر میں واحد زرافہ 'سنی' مر گیا تھا۔








