پی آئی اے کا کراچی تا ممبئی پروازیں معطل کرنے پر غور

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کراچی تا ممبئی فلائٹ آپریشن معطل کرنے پر غور کر رہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور مقامی میڈیا پر اس حوالے سے آنے والی خبروں کے بعد پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ تاحال اس پر غور کیا جا رہا ہے اور حتمی فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ ’کراچی سے ممبئی فلائٹ آپریشن اگر معطل کر بھی دیا گیا تو معاشی وجوہات کی بنا پر کیا جائے گا۔‘
تاہم دانیال گیلانی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا لاہور تا نئی دہلی فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔
انھوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’ہم دہلی سے کراچی جانے والے پروازوں کے لیے سہولیات فراہم کریں گے۔‘
سماجی رابطوں اور انڈین میڈیا میں اس حوالے بعض ایس خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کراچی تا ممبئی پروازوں کو معطل کرنے کی وجہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تعلقات میں حالیہ کشیدگی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کراچی تا ممبئی ہفتے میں صرف ایک پرواز ہی چلتی ہے جبکہ لاہور تا دہلی بھی ایک ہی پرواز چلتی ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی








