’افغان طالب علم پاکستانی مدرسوں میں زیرتعلیم ہیں‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے دینی مدارس میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم زیر تعلیم ہیں۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دینی مدارس میں غیر ملکی طالب علم بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ان غیر ملکی طلبہ کی تعداد کم ہے اور ان کا تعلق افغانستان سے ہے ۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 'بلوچستان کے دینی مدارس میں جو افغان طالب علم پڑھ رہے ہیں ان کی صحیح تعداد کے بارے میں ان کو علم نہیں لیکن جتنے بھی افغان بچے پڑھ رہے ہیں وہ رجسٹرڈ ہیں ۔‘
افغانستان میں روسی فوجوں کی آمد کے باعث افغانستان سے مہاجرین کی ایک بہت بڑی تعداد بلوچستان آئی تھی ۔
ابتدائی طور پر یہ افغان مہاجرین بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں کیمپوں میں رہائش پذیر تھے تاہم بعد میں جب کمیپوں میں ان کی امداد میں کمی آئی تو ان میں سے ایک بڑی تعداد نے شہروں کا بھی رخ کر لیا ۔
بلوچستان کے جن اضلاع میں کیمپوں میں اب بھی افغان مہاجرین آباد ہیں ان میں لورالائی، پشین، قلعہ عبد اللہ اور چاغی کے علاوہ ضلع کوئٹہ کا علاقہ پنجپائی شامل ہے ۔
جن علاقوں میں افغان مہاجرین کے کیمپ قائم ہیں ان میں بھی دینی مدارس کی ایک بڑی تعداد تھی ۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جب وزیر داخلہ سے پوچھا گیا کہ کیا بلوچستان میں ایسے مدارس بھی ہیں جن کو افغان مہاجرین چلارہے ہیں تو انھوں نے اس حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا








