جہلم: سوہاوہ کے قریب کار اور ویگن کا تصادم، 13 ہلاک

جہلم
،تصویر کا کیپشنزخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر گوجرخان اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے

پاکستان کے ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر ایک کار اور ویگن کے تصادم میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

موٹروے اینڈ ہائی ویز پولیس کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ جی ٹی روڈ پر راولپنڈی کی سمت جانے والی ایک کار ٹائر پھٹنے سے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کے دوسری جانب مخالف سمت سے آنے والی ویگن سے ٹکرا گئی۔

یہ حادثے اتوار کی دوپہر پنڈ متے خان کے قریب پیش آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق حادثے میں پانچ افراد کی موقع پر ہلاکت ہوگئی جبکہ دیگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسے۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں۔

زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے جہاں تین کی حالت تیشویش ناک بتائی گئی ہے۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات عام ہیں اور ان کی عمومی وجوہات مخدوش سڑکیں، ٹرانسپورٹ کی خراب حالت، ڈرائیوروں کی غفلت، پہاڑی علاقوں میں تیز رفتاری سے گاڑیاں چلانا اور گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار کرنا بتائی جاتی ہیں۔