ڈیموکریٹ: دونوں ایوانوں میں برتری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیموکریٹ جماعت نے کانگریس کے دونوں ایوانوں میں حریف جماعت ریپبلکن پر سبقت حاصل کر لی ہے۔ ڈیموکریٹ جماعت نے سینٹ کی پانچ ایسی نشستیں جیت لی ہیں جو پہلے ریپبلیکن پارٹی کے پاس تھیں۔ ان نشستوں کو حریف جماعت سے لینے کے ساتھ ڈیموکریٹک پارٹی نے سو سیٹوں پر مشتمل سینیٹ میں اپنی اکثریت میں اضافہ کیا ہے۔ ابھی چند ریاستوں سے نتائج آنے ہیں لیکن ڈیموکریٹ جماعت نے ایوان نمائندگان میں دو سو اٹھارہ نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کر لی ہے۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹ جماعت نے اکثریت کے لیے دو سو پینتیس سے زائد نشستیں لے کر ایوان میں اپنی نشستیں بڑھا لی ہیں۔ سینیٹ میں ابھی چار نشستوں کے نتائج آنے ہیں۔ ابھی تک ڈیموکریٹک پارٹی نے سینیٹ میں 54 سیٹیں جبکہ ریپبلکن کی چالیس نشستیں ہیں جبکہ دو سیٹیں آزاد امیدواروں نے جیتی ہیں۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدواروں نے یہ نشستیں ریاست ورجینیا، نیو میکسیکو، نارتھ کیرولائنا، کولوراڈو اور نیو ہیمشائر میں جیتی ہیں۔ لیکن ان فتوحات کے باوجود ڈیموکریٹک پارٹی سینیٹ میں ساٹھ نشستیں لینے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے۔ اگر ڈیموکریٹک پارٹی کو سینٹ میں ساٹھ یا اِس سے زائد نشستیں حاصل ہوجاتی تو پھر اُسے اپنی مرضی کا ہر بل منظور کروانے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہتی۔ اور اِس صورت میں ریپبلیکن پارٹی کے اراکین سینٹ میں فلیبسٹر کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ فلیبسٹر وہ طریقہ کار ہوتا ہے جس کے تحت سینیٹ کے ارکان وقت ضائع کرکے کسی بھی بل کی منظوری کی مدت کو گزار کر اُسے منظور ہونے سے روک سکتے ہیں۔ سینیٹ کی جن پینتیس نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں اُن میں سے تئیس ریپبلکن پارٹی کے پاس تھیں جبکہ بارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے پاس۔ دوسری جانب ایوانِ نمائندگان کی چار سو پینتیس نشستوں پر بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔ جہاں پر اِس وقت ڈیموکریٹک پارٹی کو ریپبلکن پارٹی کے ایک سو ننانوے اراکین کے مقابلے میں دو سو پینتیس اراکین کی سبقت حاصل ہے۔ اِس کے علاوہ گیارہ ریاستوں میں گورنروں کے بھی انتخابات ہو رہے ہیں۔ اِن انتخابات میں واشنگٹن، نارتھ کیرولائنا اور ریاست انڈیانا میں سخت مقابلہ ہوا ہے۔ اِس وقت امریکہ میں اٹھائیس گورنر ڈیموکریٹک پارٹی کے جبکہ بائیس ریپبلکن پارٹی کے ہیں۔ | اسی بارے میں انتخابات، صدر بش اور ان کی وراثت04 November, 2008 | صفحۂ اول ووٹروں پر ریپبلیکن کی گرفت کمزور04 November, 2008 | صفحۂ اول ووٹنگ: حصص مارکیٹ میں تیزی04 November, 2008 | صفحۂ اول امریکی انتخاب: نوجوانوں کا بڑا دھماکہ04 November, 2008 | صفحۂ اول ’نئے صدر کو حملے بند کرنا ہوں گے‘04 November, 2008 | صفحۂ اول مکین کی آبائی ریاست کے پاکستانی ووٹر05 November, 2008 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||