BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 05 November, 2008, 05:32 GMT 10:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ووٹرز کا رحجان کیا رہا
اوباما
ووٹرز کے لیے معیشت سب سے ضروری ایشو رہا
ایگزٹ پولز کے مطابق سینیٹر بارک اوباما کی فتح میں نوجوانوں، سیاہ فام اور نئے ووٹرز نے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری طرف جان مکین نے مردوں، عمر رسیدہ اور مزہبی لوگوں کے ووٹ حاصل کیے۔ لیکن ان کے مردوں اور عمر رسیدہ افراد میں مقبولیت صدر جارج بش سے کم رہی۔

نیشنل الیکشن ایگزٹ پولز کے مطابق ان ریاستوں میں جن میں ووٹنگ حتم ہو چکی ہے وہاں پر بھرپور طریقے سے اوباما کو ووٹ ملے ہیں۔ اور معیشت ان ووٹرز کے لیے سب سے ضروری ایشو ہے۔

نوجوان ووٹرز

اوباما کو نوجوان ووٹرز میں سبقت حاصل ہے۔ تیس عمر سے کم کے ووٹرز میں اوباما کو 69 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ مکین کو 29 فیصد۔ دوسری طرف پہلی مرتبہ ووٹ کرنے والوں میں بھی اوباما کو 71 فیصد جبکہ مکین کو 29 فیصد ملے۔

واضح رہے کہ سنہ دو ہزار چار میں یہ سبقت بہت کم تھی جب ڈیموکریٹ امیدوار جان کیری کو 53 فیصد جبکہ جارج بش کو 46 فیصد تھی۔

تاہم جان مکین کو زیادہ عمر کے ووٹرز میں سبقت حاصل ہے جبکہ ان کو پینسٹھ سال کی عمر سے زائد ووٹرز میں بہت تھوڑی سبقت ہے۔

غیر سفید فام ووٹرز

اگرچہ سیاہ فام افراد پہلے ہی ڈیموکریٹ جماعت کے حامی تھے لیکن اوباما کی فتح میں ان کا بہت اہم کردار ہے۔ اوباما کو 96 فیصد سیاہ فام ووٹ ملے جبکہ مکین کو صرف تین فیصد۔

اوباما کے حق میں ہسپانک افراد نے بھی ووٹ دیے۔ اوباما کو 68 فیصد ہسپانک ووٹ ملے جبکہ مکین کو 30 فیصد ووٹ ملے۔ یہ سبقت سنہ دو ہزار چار میں ساٹھ اور چالیس فیصد تھی۔

سفید فام ووٹرز میں مکین کو برتری حاصل رہی اور ان کو 53 فیصد ووٹ ملے جبکہ اوباما کو 45 فیصد ملے۔

جنسی ایشو

ڈیموکریٹ جماعت کی روایتی حمایت سے زائد اوباما نے عورتوں کو ووٹ جیتے جبکہ مردوں کے ووٹ میں دونوں جماعتیں تقریباً برابر رہیں۔

اوباما کو 57 فیصد عورتوں نے ووٹ دیے جبکہ دو ہزار چار میں جان کیری کو 51 فیصد نے ووٹ دیا تھا۔ دوسری طرف مردوں کے ووٹ میں اوباما کو معمولی سی برتری رہی۔

سارہ پیلن فیکٹر

مذہبی لوگ ووٹ کا ایک چوتھائی حصہ ہے اور انہوں نے جان مکین کو ووٹ دیے۔ اوباما نے ان کو جیتنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ اور یہ ووٹ مکین کو پیلن کی وجہ سے ملے۔ تاہم پیلن مجموعی طور پر مکین کے لیے فائدہ مند نہ ہو سکیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ 60 فیصد افراد کا کہنا ہے کہ وقت پڑنے پر وہ اچھی صدر ثابت نہیں ہوں گی جبکہ صرف 38 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ اچھی صدر بن سکیں گی۔

معیشت

امریکی انتخابات میں معیشت سب سے بڑا ایشو رہا اور 62 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ امریکہ کے لیے معیشت سب سے اہم ایشو ہے۔ اس کے مقابلے میں صرف دس فیصد نے عراق اور نو فیصد نے دہشت گردی کہا جبکہ نو فیصد ہی نے صحت کا کہا۔

جن لوگوں کا خیال تھا کہ امریکی معیشت بہت مشکلات میں ہیں وہ لوگ اوباما کے حمایتی تھے۔

بش بش کی مقبولیت
ان کا اور ان کی پالیسیوں کا ذکر غائب ہو گیا
ایریزوناایریزونا ووٹنگ
مکین کی آبائی ریاست کے پاکستانی ووٹر
اب تک کی دوڑ
جائزوں اور انتخابی برتری میں فیصلے کا وقت
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد