پاکستان سمیت چار ملکوں میں زلزلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغانستان اور پاکستان کے شمالی اور مشرقی علاقوں کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیمائی کے امریکی شعبے کے مطابق ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں آنے والے اس زلزلے کے جھٹکے پاکستان، افغانستان اور تاجکستان میں محسوس کیے گئے۔ خبر رسان اداروں کی اطلاع کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر اور پنجاب کے کئی شہروں میں بھی زلزلے سے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔ پاکستان میں میں زلزلے کے جھٹکے پیر کو صبح سویرے اسلام آباد، لاہور، جہلم، فیصل آباد، سوات، پشاور، مظفرآباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، اور گلگت میں محسوس کیے گئے۔ پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ اعشاری سات تھی۔ ان جھٹکوں سے لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور شدید سردی کے باوجود لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم ابھی کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروی کی اطلاع کے مطابق افغانستان میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ سات تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے شمالی افغانستان میں محسوس کیے گئے۔ پشاور سے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے نامہ نگار ہارون رشید کے مطابق پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور صوبہ سرحد سمیت ملک کے کئی دیگر حصوں میں منگل کی صبح دو بجکر اکاون منٹ پر زلزلے کے ایک مرتبہ پھر شدید جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔ اب تک کہیں سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ تازہ جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لوگ نیند سے اٹھ بیھٹے اور مکانات سے باہر نکل آئے۔ جھٹکے آٹھ اکتوبر کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھی محسوس کیےگئے ہیں اور کئی پہاڑی مقامات پر لینڈ سلائڈنگ کا خدشہ ہے۔ خوفزدہ لوگوں نے بعد میں ٹیلفون پر ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ اتنے شدید تھے کہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد، مانسہرہ، بٹگرام، مردان اور پنجاب کے ایک بڑے علاقے محسوس کیےگئے ہیں۔ پشاور میں زلزلہ ناپنے کے مرکز سے تازہ جھٹکوں کی شدت معلوم کرنے کے بارے میں رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔ تاہم بعض اطلاعات کے مطابق اس کی شدت چھ اشاریہ سات بتائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ آٹھ اکتوبر کو آنے والا زلزلے سات اشاریہ چھ شدت کا تھا۔ اس کے بعد بھی کئی ہفتوں تک زلزلے کے جھٹکے جنہیں ’آفٹرشاکس‘ بھی کہا جاتا تھا محسوس کیےجاتے رہے۔ | اسی بارے میں پورے پاکستان میں چار زلزلہ انجینئرز28 November, 2005 | پاکستان برفباری، مزید جھٹکے، راستے بند 27 November, 2005 | پاکستان یہ ایک مہینہ08 November, 2005 | پاکستان آٹھ اکتوبر کے بعد طاقتور ترین زلزلہ06 November, 2005 | پاکستان کیا خدا اب بھی ان سے ناراض ہے؟05 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||