غزہ: دو فلسطینی رہنماء ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل نے غزہ کے علاقے میں فضائی حملہ کر کے دو شدت پسند فلسطینی رہمناؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فلسطینی کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں دو فلسطینی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی طیاروں نے ایک جیپ پر میزائیلوں سے حملہ کیا جس میں العقصی برگیڈ کے حسن مدہون سفر کر رہے تھے۔ اسرائیلی کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے جس مدہون کو نشانہ بنایا ہے جو ان کے مطابق اسرائیل میں ہونے بم حملوں میں ملوث تھے۔ ایک اور حملے میں حماس کے رہنماء فوازی ابو کارا کو ہلاک کر دیا ہے۔ حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ جمعرات کے بعد سے اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے حملوں میں نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ رہنما بھی شامل ہیں۔ | اسی بارے میں چار فلسطینی، ایک یہودی ہلاک25 August, 2005 | صفحۂ اول اسرائیلی انخلا، فلسطینی جشن 16 August, 2005 | صفحۂ اول یہودی کنیسہ فلسطین کا مسئلہ11 September, 2005 | صفحۂ اول ’غزہ مصر سرحد بند کر دی گئی‘18 September, 2005 | صفحۂ اول غرب اردن: تین فلسطینی ہلاک23 September, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||