غرب اردن: تین فلسطینی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلیوں نے غرب اردن میں ایک کارروائی کے دوران تین فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ ’اسلامی شدت پسندوں‘ کے خلاف ایک کارروائی کے دوران فائرنگ کے جواب میں ان کے فوجیوں پر فائرنگ کی گئی تھی۔ یہ واقعہ تلکرم میں پیش آیا۔ فلسطینی عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل فوج ٹینکوں اور ہیلی کاپٹروں کے تحفظ میں علاقے میں پہنچی تو جھڑپ شروع ہو گئی۔ کہا جاتا ہے کہ جہاں اسرائیلی فوج داخل ہوئی تھی وہاں اسلامی جہاد نامی تنظیم کو کافی حمایت حاصل ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||