چار فلسطینی، ایک یہودی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں تلکرم پناہ گزین کیمپ میں چھاپے کے دوران فائرنگ سے چار افراد ہلاک کر دیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد شدت پسند تھے جو اسرائیل کو مطلوب تھے۔ اس سے قبل یروشلم میں پولیس کے مطابق ایک نوجوان فلسطینی نے بازار میں ایک یہودی کو چھری کا وار کر کے ہلاک اور ایک کو شدید زخمی کر دیا۔ تلکرم میں رہائشیوں اور اسرائیلی ریڈیو کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں عسکریت پسند فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کا ایک رہنما بھی شامل تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق تلکرم کیمپ میں ہلاک ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوجی ساتھ لے گئے۔ اسرائیلی فوجی حکام نے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے اس سال دو خود کش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے جن میں دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلیوں کے غزہ اور غرب اردن کی کچھ بستیوں سے انخلاء کے بعد تشدد کے یہ پہلے واقعات ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||