غزہ: مزید اسرائیلی حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فضائیہ نے فلسطینی علاقوں دوسرے روز بھی حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ کے شمالی حصے میں میزائیلوں کے تین حملے کیے ہیں۔ ایک روز قبل اسرائیل نے ایک حملے ایک شدت پسند کو ہلاک کر دیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے ان حملوں کا مقصد فلسطینیوں کو اسرائیلی علاقوں میں راکٹ فائر کرنے سے روکنا ہے۔ جمعرات کے بعد سے اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے حملوں میں نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ رہنما بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے اسلامی جہاد کی جانب سے کرائے جانے والے ایک خودکش حملے میں پانچ افراد کی ہلاکت کے بعد اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ عالمی مصالحت کاروں نے جن میں امریکہ، یورپی یونین، روس اور اقوام متحدہ شامل ہیں خودکش حملے کی مذمت کی اور شام(سوریا) پر زور دیا ہے کہ اسلامی جہاد کو اپنے علاقوں سے نکال دے۔ شام نے اسلامی جہاد کو پناہ دینے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس تنظیم کے دفاتر بہت عرصہ پہلے بند ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا ہزاروں افراد نے اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے۔ جناز کے دوران عسکریت پسند تنظیمو ں کے ارکان ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔ | اسی بارے میں چار فلسطینی، ایک یہودی ہلاک25 August, 2005 | صفحۂ اول اسرائیلی انخلا، فلسطینی جشن 16 August, 2005 | صفحۂ اول یہودی کنیسہ فلسطین کا مسئلہ11 September, 2005 | صفحۂ اول ’غزہ مصر سرحد بند کر دی گئی‘18 September, 2005 | صفحۂ اول غرب اردن: تین فلسطینی ہلاک23 September, 2005 | صفحۂ اول | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||