BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 September, 2005, 16:40 GMT 21:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایٹمی اسلحہ کے پھیلاؤ کا اندیشہ‘
کوفی عنان
عالمی سربراہی اجلاس کے معاہدوں پر عملدرآمد کروانے کی پوری کوشش کروں گا
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کےافتتاحی اجلاس کے موقع پر ایٹمی اسلحہ اور دہشت گردی کے پھیلاؤ کے اندیشے کا اظہار کیا ہے۔

کوفی عنان نے کہا کہ دنیا کو جوہری پھیلاؤ اور تباہ کن دہشت گردی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کسی ملک کا نام لیا۔

توقع ہے کہ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اپنی تقریر میں اپنے ملک کے جوہری پروگرام کے بارے میں خدشات دور کرنے کے لیے تجاویز پیش کریں گے۔

امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ایران جیسے ممالک جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کو غیر موثر کر سکتے ہیں‘۔

اقوام متحدہ سے اپنے پہلے خطاب میں رائس نے کہا کہ سلامتی کونسل کو ضرورت پڑنے پر مداخلت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

انہوں نے اقوام متحدہ میں دور رس اصلاحات پر بھی زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل کے ارکان میں اضافے کی حمایت کی اور اس سلسلے میں جاپان کا نام تجویز کیا۔

رائس نے کہا کہ اقوام متحدہ کو سن دو ہزار پانچ کی دنیا کی عکاسی کرنی چاہیے نہ کہ انیس سو پینتالیس کی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی ’دہشت گردی‘ کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا نے کہ کوئی نظریہ یا شکایت کسی بے گناہ کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد