BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 September, 2005, 11:56 GMT 16:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایران کی یورپی یونین کو تنبیہ
ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متقی
معاملے کو اقوام متحدہ لے جانے کا کوئی جواز نہیں
ایران نے کہا ہے کہ اگر یورپ اس کے جوہری منصوبے کا معاملہ سلامتی کونسل میں لے کر گیا اس کے ’نتائج‘ بھی ہوں گے۔

ایران کے نئے وزیر خارجہ منوچہر متقی نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ ’نتائج‘ کیا ہوں گے۔

منوچہر متقی نے کہا کہ ایران کے جوہری منصوبے کے بارے میں سلامتی کونسل جانے کا کوئی قانونی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں چھپائی۔

یورپی یونین نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اپنے جوہری منصوبے کے بارے میں ایک ماہ سے تعطل کا شکار مذاکرات دوبارہ شروع نہیں کیے تو وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرے گی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے لیکن بی بی سی کے تہران میں نامہ نگار کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان نہیں ہے۔

تہران امریکہ کے ان الزامات کی تردید کرتا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ ہے۔

جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے آئی اے ای اے نے ایران کے جوہری پروگرام پر بات کرنے کے لیے انیس ستمبر کو اجلاس بلایا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد