’ایران کا جوہری پروگرام منجمد` | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران نےاپنا جوہری پروگرام مکمل طور پر روک دیا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے جوہری ماہرین نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ ایران نے یورینیم کو مقوی کرنے کے پروگرام کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔ عالمی اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ محمدالبرادئ نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے بیس متنازعہ سینٹری فیوج پر کام بھی مکمل طور پر روک دیا ہے۔یاد رہےگذشتہ ہفتے ایران نے کہا تھا کہ وہ ان بیس سینٹری فیوج کو مذکورہ پابندی سے الگ رکھنا چاہتا ہے۔ دریں اثناء ایران نے امریکہ کے اس الزام کہ وہ جوہری ہتھیار بنا رہا ہے، کی شدید تردید کی ہےاور کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف توانائی کے حصول کے لیے ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||