آئی اے ای اے کا اعتراف | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی آئی اے ای اے نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی یہ رپورٹ درست نہیں تھی کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے متعلق حقائق چھپانے کی کوشش کی ہے۔ آئی اے ای اے نے واضح کیا کہ دراصل ایران نے مقناطیس درآمد کرنے کے اپنے منصوبے کے متعلق ایک زبانی بیان دیا تھا، جو کہ ایجنسی کے کارکنوں کی نظر میں نہیں آیا تھا، اور اس وجہ سے ان کی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ایک ریکارڈ شدہ گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران نے اس درآمد کا اعلان کیا تھا۔ حال ہی میں ایران اور آئی اے ای اے کے بیچ تناؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی اے ای اے بہت جلد ایک قرارداد پر ووٹ ڈالنے والی ہے جس میں ایران کے عدم تعاون کی مذمت کی جائے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||