BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 August, 2005, 03:30 GMT 08:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رپورٹ ٹھیک لیکن امریکہ کو تشویش
ایرانی خواتین
’رپورٹ نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ہماری تشویش کم نہیں کی‘
ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ایک آزادانہ تحقیقاتی رپورٹ میں کسی غلط کارروائی کا ثبوت نہ ملنے کے باوجود امریکہ نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے دو سال قبل ایران سے ملنے والے یورینیم کے ذرات کا تجزیہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ پاکستان سے حاصل ہونے والے آلات سے اترے تھے۔

دو سال قبل ایران سے یورینیم ملنے پر بُش انتظامیہ نے غصے کا اظہار کیا تھا اور امریکہ نے ایران پر خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کا الزام لگایا تھا۔ لیکن امریکی سائنسدانوں اور حکومتی ارکان پر مشتمل ایک ٹیم نے تحقیق سے معلوم کیا ہے کہ اس یورینیم کے بارے میں ایران کا موقف درست تھا کہ یہ پاکستان سے منگوائے جانے والے آلات کے ساتھ آیا تھا۔

تحقیقاتی ٹیم کے فیصلہ کے باوجود امریکی انتظامیہ کا ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں شک دور نہیں ہوا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان کا کہنا کہ ’اس رپورٹ نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں ان کی تشویش کم نہیں کی‘۔ انہوں نے مختلف معاملات کی ایک فہرست پیش کی جو ابھی تک حل طلب ہیں۔ ان معاملات میں بُش انتظامیہ کا پرانا دعویٰ شامل ہے کہ ایران خفیہ طور پر جوہری ہتھیار حاصل اور تیار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کے جوہری ہتھیاروں سے وابستہ زیر زمین تنظیموں سے رابطے کا معاملہ بھی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد