BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 September, 2005, 15:40 GMT 20:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کمزوریاں تسلیم کرتا ہوں: کوفی عنان
کوفی عنان
تیل برائے خوارک پروگرام انیس سو ترانوے میں شروع کیا گیا تھا
عراق کے لیے تیل برائے خوراک پروگرام کے سلسلے میں مبینہ بدعنوانیوں پر ایک آزادانہ انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا ادارہ اس پورے معاملے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھا اور اسی میں وسیع اصلاحات کی ضرورت ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اپنی ذات پر ہونے والی تنقید اور شخصی کمزوریوں کو قبول کر لیا ہے۔

انکوائری میں کہا گیا ہے کہ بہت ضروری ہے کہ اقوامِ متحدہ میں بھرپور قسم کی تبدیلیاں لائی جائیں تاکہ ایسی کرپشن یا بدعنوانیوں سے بچا جا سکے جن کے تیل برائے خوراک پروگرام میں وقوع پذیر ہونے کا شبہہ ہے۔

یہ رپورٹ ایک خود مختار پینل نے تیار کی ہے اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو جاری کیے جانے سے ایک روز قبل اس کے کچھ حصوں کو عام کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا ادارہ تیل برائے خوارک کے چونسٹھ بلین ڈالر کے پروگرام سے وابستہ معاملات کو چلانے کے لیے تیار نہیں تھا۔ اس سلسلے میں پال وولکر نے جو کہ امریکی فیڈرل ریزروز کے سابق چیئرمین بھی ہیں، کہا کہ عراق کی صورتِ حال نے معاملات کو مزید خراب کیا۔

رپورٹ میں کوفی عنان کے کردار کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ رپورٹ تقریباً ایک ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔

تاہم رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پروگرام کی وجہ سے لاکھوں عراقیوں کے لیے خوراک اور طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوئی۔
یہ پروگرام انیس سو ترانوے میں شروع کیا گیا تھا جب عراق کو اقتصادیوں پابندیوں کا سامنا تھا اور اس پروگرام میں عراق کو اپنے عوام کی خوراک کی ضروریات سے نمٹنے کے لیے کافی مقدار میں تیل بیچنے کی اجازت دی گئی تھی۔

رپورٹ میں نتیجہ نکالا گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ اس پروگرام کا اچھا انتظام کرنے میں ناکام رہی اور ضرورت ہے کہ اس ادارے کو اپنی قیادت کو مضبوط کرنا چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق تیل برائے خوارک پروگرام میں ناجائز، غیر اخلاقی اور بدعنوانی پر مبنی رویہ اختیار کیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد