BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 August, 2005, 01:47 GMT 06:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ترقی کا ثمر سب کو نہیں مل رہا‘
غربت
تقریباً تین ارب آبادی ایک سو بیس روپے روز سے بھی کم میں گزارا کرتی ہے
اقوام متحدہ کی ایک تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں معاشی ناہمواری میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ پچھلے دس برس میں کئی علاقوں میں معاشی ترقی ہوئی ہے مگر امیر اور غریب کے درمیان فرق اور بڑھ گیا ہے۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے معاشی اور سماجی امور سے متعلق ادارے نے مرتب کی ہے۔ اس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر دنیا میں دولت کی تقسیم میں موجود حد سے زیادہ فرق کی طرف توجہ نہ دی گئی تو نئی ہزاری کے لیے متعین کیے گئے ترقیاتی اہداف حاصل نہیں ہو سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے دس برس میں امیروں کے پاس مزید دولت آگئی ہے جبکہ غریب، افلاس کی دلدل میں اور دھنس گئے ہیں۔ اس میں آمدنی اور دولت کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں پر بھی توجہ دی گئی ہے۔

رپورٹ مرتب کرنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ صرف معاشی پیداوار پر نظر رکھنے سے حقیقی ترقی حاصل نہیں ہو سکتی۔

رپورٹ میں اس بات کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے کہ ان برسوں میں عالمی ترقی کا زیادہ فائدہ امیر اور صنعتی ملکوں نے اٹھایا ہے۔ اگرچہ چین اور بھارت میں آمدن میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے مگر معاشرے کے مختلف طبقوں میں آمدنی کا فرق بہت زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق دنیا کی تقریباً تین ارب آبادی ایک سو بیس روپے روز سے بھی کم میں گزارا کرتی ہے۔ اور اُس کے لیے یہ بالکل نہ ممکن ہے کہ وہ بھی امیروں کی طرح خرچ کرے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اس رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جب تک ہنرمند اور بے ہنر افراد، اور رسمی اور غیر رسمی شعبوں کے درمیان فرق کو کم نہیں کیا جائے گا ترقیاتی مقاصد حاصل ہو ہی نہیں سکتے۔

رپورٹ میں تجویز کیا گیا ہے کہ معاشی لحاظ سے محروم طبقوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں اور یہ کہ بڑھتی ہوئی آزاد عالمی معیشت کے فوائد کو تقسیم کیا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد