BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 31 May, 2005, 01:36 GMT 06:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بچوں کے ذہن پڑھنے والی مائیں زیادہ اچھی
News image
محققین کا کہنا ہے کہ بچوں کی نشونما میں یہ بات زیادہ اہم ہو سکتی ہے کہ ایک ماں اپنے بچے کے جذبات کو کس حد تک سمجھتی ہے بہ نسبت اس کے کہ بچے کے خاندان کا معاشرے میں کیا مقام اور رتبہ ہے۔

اس مطالعہ سے حاصل ہونے والے نتائج ’شوئر سٹارٹ‘ جیسے منصوبوں کے لیے کارگر ثابت ہو سکتے ہیں جن کا مقصد ایسے افراد کی مدد کرنا ہے جو پہلی بار والدین بنے ہوں۔

سماجی و اقتصادی تحقیق کی کونسل کی ایک ٹیم نے دو سو سے زائد ماؤں اور ان کے بچوں کا مطالعہ کیا ہے۔

ان میں سے نصف خواتین نے سولہ برس کی عمر میں سکول جانا ترک کر دیا تھا اور بے روزگار تھیں یا نچلی سطح کی ملازمت کرتی تھیں۔

ان ماؤں اور ان کے بچوں کے باہمی ربط اور حرکات پر اس وقت نگاہ رکھی گئی جب بچوں کی عمریں آٹھ، چودہ اور چوبیس ماہ تھیں۔

محققین نے ماؤں اور بچوں کے کھیلنے کی وڈیو فلمیں بنائیں اور اس بات پر غور کیا کہ کھیلتے وقت مائیں اپنے بچوں سے کیا کہہ رہی تھیں؟

ڈرہم یونیورسٹی میں ڈاکٹر الیزبیتھ مِینز کے زیرِ قیادت محققین کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس طرح سے مطالعہ سے حاصل ہونے والے نتائج میں واضح ہم آہنگی موجود ہے لیکن یہ زیادہ مضبوط نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد