ویاگرا: نابینا ہونے کے رسک پر تحقیق | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں صحت عامہ سے متعلق حکام جنسی قوت بڑھانے والی دوا ویاگرا استعمال کرنے والے چند افراد میں نابینا پن کے مختلف درجات پائے جانے کی خبروں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ دی فوڈ اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن نے نابینا پن کے ایسے پچاس کیسوں کا پتہ چلایا ہے اور یہ دل یا ذیابیطس کے مریض مردوں کو لاحق ہو سکتا ہے۔ تاہم ادارے کا کہنا ہے کہ اسے ابھی ایسے شواہد نہیں ملے ہیں جن سے یہ ثابت کیا جا سکے کہ ویاگرا کسی قسم کے نابینا پن کا باعث بنتی ہے۔ پہلی بار انیس سو اٹھانوے میں منظرِ عام پر آنے کے بعد ویاگرا دو کروڑ افراد کے زیرِ استعمال رہ چکی ہے۔ دواییں بنانے والی کمپنی فائزر کا کہنا ہے کہ وہ دوا کے لیبل پر درج وارننگ کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||