BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 31 May, 2004, 03:29 GMT 08:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش کو صدام کی پستول پر فخر ہے
صدام حسین
صدام حسین نے گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی تھی
عراق کے سابق حکمران صدام حسین سے گرفتاری کے وقت برآمد ہونے والی پستول امریکی صدر بش نے نشانی کے طور پر وائٹ ہاؤس میں رکھی ہوئی ہے۔

یہ پستول صدر بش کو صدام حسین کو گرفتار کرنے والے امریکی فوجیوں نے پیش کی تھی۔

صدر بش نے اس پستول کو اوول آفس سے ملحقہ پڑھائی کے کمرے میں رکھا ہوا ہے جسے عام طور پر یادگاری اشیاء کے رکھنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

صدام حسین کو دسمبر میں تکریت میں اپنے گھر کے قریب واقع ایک تنگ و تاریک زیرِ زمین پناہ گاہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

صدام حسین اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد سات ماہ تک مختلف مقامات پر چھپتے رہے تھے۔

صدام حسین کی پستول کے بارے میں خبر پہلی بار ٹائم میگزین میں چھپی تھی جس میں صدر بش سے ملاقات کرنے والوں کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ صدام حسین کی گرفتاری کے وقت پستول میں کوئی گولی نہیں تھی۔

اس سے پہلے چھپنے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ پستول گولیوں سے بھری ہوئی تھی۔

ٹائم میگزین نے صدر بش سے ملاقات کرنے والے ایک شخص کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر بش کو اس بات پر فخر ہے کہ یہ پستول ان کے پاس ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان جم مورل کا کہنا ہے کہ صدر بش کو امریکی فوج کی بہادری اور کارکردگی پر فخر ہے اور وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں کہ انہیں یہ پستول صدام حسین کو گرفتار کرنے والے فوجیوں نے پیش کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد