BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 09 April, 2004, 12:20 GMT 17:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وہ دن جب صدام حکومت ختم ہوئی

صدام کا مجسمہ
وہ دن جب بغداد کے فردوس سکوائر میں صدام کا مجسمہ گرایا گیا، میں اسی مقام پر موجود تھا۔

یہ کارروائی بعد میں شدید تنقید اور بحث و مباحثے کا باعث بنی۔ میرے خیال میں کانسی کا عظیم مجسمہ گرانے اور اس کے بعد وہاں موجود عوام کے شور شرابے کی تصویر عراق جنگ اور صدام حکومت کے خاتمے کی صحیح عکاسی کرتی ہے۔

مجسمہ زمین بوس ہونے کے بعد درجنوں عراقی اس پر چڑھ دوڑے، کوئی چیخ رہا تھا، کوئی رو رہا تھا تو کوئی ہنس رہا تھا۔ دکھ، خوشی اور یادوں کے ملے جلے جذبات تھے۔

تاہم یہ کارروائی بڑی تنقید کا نشانہ بنی۔

کیا یہ امریکی پروپیگینڈے کا حصہ تھا یا آزاد عوام کا ایک بے ساختہ اقدام؟ امریکی جھنڈا کیوں مجسمے کے منہ پر لپیٹ دیا گیا؟ اور کیوں اتنے کم لوگوں نے حکومت کے خاتمے پر زیادہ خوشی کا اظہار نہیں کیا؟ کیا یہ آزادی کی ابتدا تھی یا اتحادیوں کے قبضے کا آغاز؟

صرف انہیں کیمروں نے یہ منظر عکسبند کیا تھا جو نزدیک ہی موجود تھے۔ ذرا دور ہی فلسطین ہوٹل پر نصب کیمروں کی آنکھ سے فردوس سکوائر میں زیادہ بڑا مجمع دکھائی نہیں دیا۔ اور واقعی وہاں صرف چند سو افراد ہی تھے۔

شاید اس وقت تک لوگوں کو یقین نہیں تھا کہ جنگ ختم ہوگئی ہے۔

اگلے روز عرب ذرائع ابلاغ نےصدام کے مجسمے کو امریکی پرچم سے ڈھانپنے پر شدید اشتعال ظاہر کیا۔ کچھ نے خیال ظاہر کیا کہ یہ تمام کارروائی ایک امریکی سازش تھی۔

مجسمہ گرنے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے جس طرح اپنے جذبات کا اظہار کیا
ایسے حالات میں بطور صحافی اپنے مقاصد سامنے رکھنا کچھ مشکل تھا۔

صدام کی پچیس سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوا تھا۔ ڈر اور خوف کے بادل چھٹ رہے تھے۔ اسی شام ہونے والے بحث و مباحثے سے مستقبل میں امریکی فوج کو عراق میں درپیش مسائل کے اشارے ملتے تھے۔

اسی شام ایک سنی اور شیعہ فرقوں سے تعلق رکھنے والے دو عراقیوں نے امریکیوں کا شکریہ ادا کیا لیکن ساتھ ہی متنبہ کیا تھا کہ فوجیں عراق میں زیادہ قیام سے گریز کریں۔

تاہم صدام حکومت کے بعد سے لے کر اب تک عراق میں جو پیچیدگیاں پیدا ہوئی ہیں وہ امریکیوں کے تصور سے کہیں بڑھ کر ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد