BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 28 March, 2004, 08:26 GMT 13:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
صدام کا دفاع: فرانسیسی وکیل
ژاک ورجیس
ژاک ورجیس
دنیا کی مشہور متنازعہ شخصیات کا قانونی دفاع کرنے کے باعث شہرت پانے والے فرانسیسی وکیل ژاک ورجیس نے کہا ہے کہ اب وہ عراق کے معزول صدر صدام حسین کا مقدمہ لڑیں گے۔

اپنے طویل کیریئر کے دوران کلاس باربی، کارلوس اور جیکال جیسے جنگی جرائم کے مرتکب نازیوں اور یوگوسلاویہ کے سابق رہنما سلوبودان ملاشیویچ کے دفاع میں مقدمات لڑ چکے ہیں۔

ژاک ورجیس کا کہنا ہے کہ صدام حسین کے بھتیجے علی برزان التکریتی نے ایک خط کے ذریعے ان سے صدام حسین کا مقدمہ لڑنے کی درخواست کی ہے۔ ورجیس نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ عراق کے سابق نائب وزیراعظم طارق عزیز کا بھی دفاع کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق دیگر بارہ فرانسیسی وکلاء صدام حسین کے دفاع میں مقدمہ تیار کرنے میں ورجیس کی مدد کریں گے۔

علی برزان التکریتی نے اپنے خط میں ورجیس کو لکھا ہے کہ ’میں صدر صدام حسین کے بھتیجے کی حیثیت سے اس خط کے ذریعے آپ کو اپنا وکیل مقرر کرتا ہوں تاکہ آپ میرے انکل کا دفاع کریں‘۔

بی بی سی کی کیتھرین ویسکاٹ کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ صدام حسین پر کیا الزامات عائد کئے جائیں گے یا مقدمہ کیا شکل اختیار کرے گا البتہ اس بات کا خاصا امکان دکھائی دیتا ہے کہ صدام حسین پر مقدمہ عراق ہی میں چلایا جائے گا۔

بغداد میں امریکہ کی طرف سے نامزد کردہ گورننگ کونسل جنگی جرائم سے متعلق ایک ٹرائیبیونل تشکیل دے رہی ہے جس میں صدام حسین کے خلاف قتل عام اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب سے متعلق قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

امریکی فوج نے صدام حسین کو دسمبر میں گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد انہیں کسی خفیہ مقام پر رکھا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد سے اب تک صدام حسین کی جانب سے کوئی خاص خبر منظر عام پر نہیں آئی ہے۔

انسانی ہمدردی کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کے نمائندوں نے فروری میں صدام حسین سے ملاقات کی تھی۔ یہ تنظیم دنیا بھر میں جنگی جرائم کے ملزمان سے کئے جانے والے سلوک پر بھی نظر رکھتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد