BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 May, 2004, 10:52 GMT 15:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہم جنسوں کی ایک اور جیت
ہم جنس شادیوں پر امریکہ میں شدید بحث جاری ہے
ہم جنس شادیوں پر امریکہ میں شدید بحث جاری ہے
امریکی ریاست میسیچوسٹس امریکہ کی پہلی ایسی ریاست بن گئی ہے جس نے ہم جنس پرستوں کو شادی کے سرٹیفیکیٹ جاری کرنا شروع کر دئے ہیں۔

اتوار کی رات سے ہی کیمبرج شہر میں ہم جنس پرست مرد اور خواتین نے خوشیاں منانی شروع کردیں تھیں جہاں یہ سرٹیفیکیٹ دینا شروع کئے گئے ہیں۔

اس سے پہلے امریکی سپریم کورٹ نے ریاست میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی قرار دینے کے خلاف ایک درخواست مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے ان شادیوں کو قانونی قرار دینے کے خلاف ایک عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

قدامت پسند گروہ نے ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے خلاف پہلے عام عدالتوں سے رجوع کیا تھا جہاں سے ناکامی کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے درخواست کی تھی۔

قدامت پسند گروہوں نے اپنی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ میسیچوسٹس کی عدالت نے گزشتہ برس اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو غیرآئینی قرار دیا تھا۔

ہم جنس پرستوں نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کو سراہا ہے۔

تاہم قدامت پسندوں کے گروپ لبرٹی کونسل نے کہا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادیوں کے خلاف جاری جد و جہد ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

اس مسئلے پر امریکہ بھر میں مظاہرے کئے جا چکے ہیں اور صدر بش پر دباؤ ہے کہ وہ شادی کی روایتی اقدار کی وضاحت کے لئے آئین میں ترمیم کریں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد