BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 15 May, 2004, 00:04 GMT 05:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فوجیں عراق سے جا سکتی ہیں‘
امریکی اور برطانوی وزراء خارجہ کالن پاول اور جیک سٹرا
مریکی اور برطانوی وزراء خارجہ کالن پاول اور جیک سٹرا
امریکہ، برطانیہ، اٹلی اور جاپان نے کہا ہے کہ عراق میں نئی حکومت کے مطالبہ پر وہ اپنے فوجی واپس بلا لیں گے۔

ان چاروں ممالک نے واشنگٹن میں جی ایٹ ممالک کے وزرا خارجہ کے اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ان ممالک نے عراق میں نئی حکومت کی طرف سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کے ممکنہ مطالبے کے بعد اپنی متوقع پالیسی کے بارے میں کوئی بیان دیا ہے۔

تاہم امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کےخیال میں اس بات کا بہت کم امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بارے میں زیادہ پریشانی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اگر انہوں نے ہمیں جانے کے لئے کہا تو ہم چلے جائیں گے‘۔

کالن پاول نے جیسے ہی اپنا بیان دیا تو برطانیہ، اٹلی اور جاپان کے وزرا خارجہ
بھی اپنے موقف کے اظہار کے لئے صف آرا ہو گئے۔

ان چار ممالک کی طرف سے ان بیان کا ایک مقصد عراق میں یکم جولائی سے اقتدار سنبھالنے والی حکومت کی ساکھ اچھی کرنا بھی ہو سکتا ہے۔

لیکن عراق کی نئی حکومت پر ان قوتوں کی طرف سے دباؤ بڑھانے کا جواز پیدا کرنا جو غیر ملکی فوجوں کے حق میں نہیں جوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد