ابھی القاعدہ حملوں کا خطرہ ہے: بش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ امریکہ پر القاعدہ کے حملوں کا خطرہ اب بھی ہے اور لوگوں کو جاننا چاہیے کہ حکومت امریکہ کو بچانے کے لیے رات دن ایک کر رہی ہے۔ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کو نیویارک اور واشنگٹن پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے روبرو پیش ہونے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن نے ان سے وسیع تر تناظر میں سوالات پوچھے اور انہوں نے تمام سوالات کے جواب دیے۔ صدر بش کا کہنا تھا کہ انہیں کمیشن کے سامنے پیش ہو کر خوشی ہوئی اور وہ کمیشن کی جانب سے کیے جانے والے سوالات سے بہت متاثر ہوئے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ان سوالات اور جوابوں کی تفصیل میں جانا مناسب نہیں ہو گا۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کچھ چھپانا ہوتا تو وہ کمیشن کے سامنے جاتے ہی نہیں۔ واضح رہے کہ کمیشن میں صدر بش اور ان کے نائب ڈک چینی کی پیشی کو دوسرے امریکی عہدیداروں کے بر خلاف خفیہ قرار دیا گیا ہے اور اس کی کوئی تفصیل زبانی یا تحریری جاری نہیں کی گئی۔ خود صدر بش نے بھی ان سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا جو کمیشن کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے بارے میں تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||