ڈیانا کی مرتے دم کی تصاویر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی ٹی وی چینل نے پرنسیس آف ویلز شہزادی ڈیانا کی مرتے وقت کی تصاویر نشر کی ہیں۔ خیال ہے یہ تصاویر انیس سو ستانوے میں فرانس کی پیرس سرنگ میں ان کی کار کو پیش آنے والے حادثہ کے فوراً بعد لی گئی تھیں۔ تصاویر امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس نے نشر کی ہیں جس کا کہنا ہے کہ اس نے فرانس میں ہونے والی خفیہ تحقیقات کی نقول حاصل کی ہیں۔ امریکی چینل کا کہنا ہے کہ اس کے پاس کار کی حادثے سے متعلق خفیہ دستاویزات کی نقول بھی ہیں۔ خیال ہے کہ یہ دستاویزات جائے حادثہ اور کار کے تجزیے اور ڈرائیور ہینری پال کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پر مشتمل ہیں۔ ایک تصویر میں ڈیانا کا سر کار کے اندر دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر حادثہ کی سرکاری رپورٹ کا حصہ ہے۔ سی بی ایس پروگرام کی رپورٹ میں اس قیاس کا جائزہ بھی لیا گیا ہے کہ حادثے کے وقت شہزادی حاملہ تھیں۔ شاہی طبیب ڈاکٹر جان برٹن نے جو پوسٹ مارٹم کے وقت موجود تھے ان قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ اس حادثہ میں مصری نژاد دودی الفائد بھی شہزادی ڈیانا کے ساتھ ہلاک ہوگئے تھے۔ دودی کے والد محمد الفائد نے سی بی سی پر الزام لگایا ہے کہ وہ دونوں کی موت سے مالی فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ محمد الفائد نے فرانس کی سرکاری رپورٹ جس میں دونوں کی موت کو حادثہ قرار دیا گیا ہے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہے: ’یہ ایک جرم تھا ۔۔ دو معصوم انسانوں قتل تھا۔‘ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||