BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دودی، ڈیانا حادثہ: عام تحقیقات کا مطالبہ
دودی الفائد اور لیڈی ڈیایا
دودی الفائد اور لیڈی ڈیانا کی موت کی عام تحقیقات نہیں ہوئیں۔

شہزادی ڈایانا کے ساتھ 1997میں حادثے میں ہلاک ہونے والے دودی الفائد کے والد محمد الفائد نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ اس حادثے کی پبلک انکوائری کرائی جائے۔

انہوں نے یہ مطالبہ اس نئ شہادت کے سامنے آنے پر کیا ہےکہ شہزادی نے حادثے سے دس مہینے پہلے اپنے ہاتھ سے ایک خط میں لکھا تھا کہ ان کی کار کے بریک میں خرابی پیدا کرکے حادثہ کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ انکشاف شہزادی کے بٹلر پال برل نے اپنی کتاب میں کیا ہے جو قسط وار ایک برطانوی اخبار میں چھپ رہی ہے۔

شہزادی ڈیانا اور دودی الفائد ایک دوسرے کے گہرے دوست تھے اور سن ستانوے میں ان کی کار زبردست حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس میں وہ ڈرائیور سمیت ہلاک ہوگئے تھے۔

محمد الفائد لندن کے مشہور سٹور ہیرڈز کے مالک ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد