BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 23 March, 2004, 23:57 GMT 04:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل سے بدلہ لیں گے: رنتیسی
عبدالعزیز الرنتیسی
عبدالعزیز الرنتیسی کو سخت گیر رہنما اور شعلہ بیان مقرر سمجھا جاتا ہے
اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے بیان میں حماس کے نئے قائد نے پیروکاروں سے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو ایک سبق سکھائیں۔

منگل کے روز شدت پسند نتظیم حماس کا سربراہ نامزد ہونے کے بعد مسٹر عبدالعزیز الرنتیسی نے کہا کہ اب اسرئیلی محفوظ نہیں رہیں گے۔

مسٹر الرنتیسی عزہ میں حماس کے سابق رہنما شیخ احمد یاسین کی ہلاکت پر سوگ کے سلسلے میں ہونے والے ایک اجتماع کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔

اجتماع سے اپنے خطاب کے دوران انہوں نے حماس کے کارکنوں سے کہا کہ اب انہیں کھلی چھٹی ہے، جب چاہیں، جہاں چاہیں اور جس طرح چاہیں اسرائیلیوں پر حملے کریں۔

اپنے شعلہ بیان رہنما بیان رہنما کی جانب سے ملنے والے اس حکم کے جواب میں غزہ کے فٹ بال سٹیڈیم میں موجود فلسطینیوں نے کہا کہ اپنے اعلیٰ ترین مقصد کے حصول کے لئے وہ شہادت قبول کرنے کو تیار ہیں۔

حماس کی طرف سے جوابی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر اسرائیلی افواج منگل کے روز انتہائی چوکسی کی حالت میں رہیں۔

غرب اردن میں فلسطینی علاقوں کے ساتھ واقع اسرائیل سرحد کو بند کر دیا گیا تھا اور نگرانی سخت کر دی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق توپ بردار اسرائیلی بحری جہازوں نے منگل کو رات گئے غزہ میں مختلف اہداف پر بمباری کی۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان آوی پازنر نے الرنتیسی کو حماس کا سربراہ مقرر کئے جانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے اور انہیں حماس کا ایک انتہاپسند رکن قرار دیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد