عراق کے دارالحکومت بغداد سے ستّر کلومیٹر مغرب میں بم کے ایک حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ امریکی مرکزی کمانڈ کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی ایک گاڑی میں سوار تھے جو ایک کارواں کاحصہ تھی۔ اس طرح پینٹاگون کے اعداد و شمار کے مطابق یکم مئی سن دو ہزار تین کے بعد سے ہلاک ہونے والےامریکی فوجیوں کی تعداد دو سو اڑسٹھ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل عراق میں بتایا گیا تھا کہ بصرہ میں غیر ملکی قابض افواج کی لانڈری پر کام کرنے والی دو عراقی خواتین کو ٹیکسی میں جاتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ |