عراق‘ایک امریکی فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں بم دھماکے میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ واقعہ بقوبہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب سڑک پر رکھا ہوا بم پھٹ گیا۔ اس وقت امریکی فوجی قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔ ادھر عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک حکومتی عمارت پر حملہ ہوا ہے جس میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت میں بم پھینکا گیا تھا۔ زخمی ہونے والوں میں عام شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||