 |  حملہ گھات لگا کر کیا گیا |
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی سالاری میں موجود ایک فوجی دستہ پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے میں ایک فوجی زخمی ہوگیا جسے اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ عراق پر امریکی قبضے کے بعد سے اب تک ساڑھے پانچ سو کے لگ بھگ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ دوسرے ملکوں سے تعلق رکھنے والے کئی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم ان کی تعداد کم ہے۔ عراق میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظر منتخب حکومت کے قیام کے لئے اقدامات میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔ |