عراق میں امریکی ہیلی کاپٹر تباہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراقی دارالحکومت بغداد کے مغربی شہر ہدیثہ کے قریب ایک امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ عراق میں امریکی فوجی اور انتظامیہ کے ذرائع نے ہیلی کاپٹر کی تباہی کی تو تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ ہیلی کاپٹر از خود گر کر تباہ ہو یا اسے گرایا گیا۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ تا حال کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کے بارے میں بھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے ’ہمیں صرف یہ علم ہے کہ اتحاد کا ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوا ہے، اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔‘ عراق پر گزشتہ سال قبضے کے بعد سے کئی امریکی ہیلی کاپٹر امریکہ کے بقول ’شورشیوں‘ کے حملوں کا نشانہ بنے ہیں جب کہ کئی کو حادثات بھی پیش آئے ہیں۔ حدیثہ بغداد کے مغرب میں دو سو کلو میٹر کے فاصلے پر شام کی سرحد کے قریب واقع ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||