| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ:پناہ گزینوں کانیاقانون منظور
حکومت برطانیہ کو سیاسی پناہ کے خواہشمندوں کے بارے میں اپنے متنازعہ مسودہ قانون پر دارالعوام میں آسانی کے ساتھ کامیابی حاصل ہو گئ ہے۔ اس مسودہ کی ایک شق پر برسر اقتدار لیبر پارٹی کے ارکان نے شدت سے اعتراض کیا تھا کہ جن خواہشمندوں کی درخواست رد ہوجاۓ گی اگر وہ ملک چھوڑنے سے انکار کریں گے تو حکومت ان کے بچوں کی نگہداشت کا فرض اپنے ذمہ لے لے گی۔ ایک اور دوسری شق یہ ہے کہ جن لوگوں کو برطانیہ میں رہنے کی اجازت نہیں رہے گی ان کا سرکاری بھتہ بند کردیا جاۓ گا۔ لیبر پارٹی کے معترض ممبروں کا کہنا تھا کہ یہ بے حد غیر اخلاقی اور گھٹیا بات ہے کہ بچوں کو مفلسی کی حالت میں چھوڑ دیا جاۓ۔ لیکن دارالعوام میں ووٹنگ کے وقت صرف پچیس لیبر ارکان نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا اور حکومت دو سو کی اکثریت سے جیت گئ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||