BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 14 September, 2003, 00:26 GMT 04:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خلیجِ عدن: بیس افراد غرقاب
یمن اور افریقہ کے درمیان خلیجِ عدن
ستائیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین UNHCR کے مطابق انسانی سمگلروں نے ایک کشتی پر سوار افراد کو بندوق کی نوک پر خلیجِ عدن میں چھلانگ لگانے پر مجبور کردیا جس کے نتیجے میں کم از کم بیس افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

کشتی پر سوار بیشتر افراد کا تعلق صومالیہ اور ایتھوپیا سے تھا اور انہیں غیر قانونی طور پر افریقہ سے یمن لایا جا رہا تھا۔

UNHCR کے مطابق چھلانگ لگانے والوں میں سے پچپن زندہ بچ گئے ہیں جبکہ ستائیس لاپتہ ہیں۔

ادارے کے مطابق اس علاقے میں انسانی سمگلنگ کے واقعات عام ہیں۔ افریقی ممالک کے باشندے اکثر ہی غربت و افلاس کے ہاتھوں مجبور ہوکر انسانی سمگلروں کے جھانسے میں آ جاتے ہیں اور بہتر زندگی کی امید پر مشکلات جھیلتے ہیں۔

اکثر اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد، اپنے ساتھ لائے گئے افراد کو سمندر میں کودنے پر مجبور کردیتے ہیں تاکہ وہ یمن کی گشت کرنے والی سیکورٹی فوج کی نظروں سے بچ سکیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد