| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدام کے ساتھ انصاف کیا جائے: کوفی عنان
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا ہے کہ عراق کے معزول صدر صدام حسین پر چلائے جانے والے مقدمہ کی کارروائی شفاف اور منصفانہ ہونی چاہئے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ صدام حسین کی گرفتاری کے بعد عراق میں مفاہمت کی فضا قائم کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔ کوفی عنان نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کسی بھی طور سزائے موت دیئے جانے کے خلاف ہے۔ اس سے قبل امریکی صدر بش نے صدام حسین کے لئے سزائے موت تجویز کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ امریکہ عراقیوں کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ مقدمہ کی کارروائی پر بین الاقوامی برادری نظر رکھ سکے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ ان کے خیال میں ایک مؤثر قانون کے تحت مقدمہ کی کارروائی کے لئے بیرونی مدد کی ضرورت پیش آئے گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||