BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 December, 2003, 15:21 GMT 20:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صدام سے اہم معلومات حاصل‘
صدام
صدام حسین کی گرفتاری ان بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہے جو قدرے ڈرامائی انجام کی توقع رکھتے تھے

اسیر عراقی معزول صدر صدام حسین کے بارے میں عراق میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان سے تفتیش جاری ہے اور انہوں نے کچھ اہم معلومات بھی فراہم کی ہیں۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ صدام حسین سے اب تک جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان سے ان کی معزول انتظامیہ کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں کی شناخت اور انہیں پکڑنے میں مدد ملے گی۔

عراق میں ایک امریکی فوجی کمانڈر، بریگیڈیر جنرل مارک ہرٹلنگ کا کہنا ہے کہ سنیچر کو صدام حسین کی گرفتاری کے بعد سے اب تک بہت سی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ صدام حسین کو تکریت کے قریب ایک کمیں گاہ سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ سابق عراقی رہنما کی گرفتاری کے بعد بہت سے معلومات ان دستاویزات سے حاصل ہوئی ہیں جو قیدی صدر نے اپنے ساتھ اس تہہ خانے میں رکھی ہوئی تھیں جہاں وہ معزولی کے بعد سے رہ رہے تھے۔

امریکی حکام کے مطابق اب تک جو معلومات حاصل کی جا سکی ہیں ان سے بغداد میں صدام کے حامیوں کے بہت سے ٹھکانوں کا سراع لگانے اور انہیں ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

ان حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں صدام حسین سے انتہائی اہمیت کی حاصل معلومات حاصل ہونے کا امکان ہے۔

مذکورہ امریکی حکام کی یہ رائے امریکی وزیردفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اس بیان کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’معزول عراقی صدر معلومات فراہم کرنے میں تفتیش کاروں سے تعاون نہیں کر رہے۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد