’ڈانواں ڈول‘ نشستیں اہم کردار ادا کریں گی

بی بی سی اردو سروس کے ٹی وی پروگرام سیربین الیکشن سپیشل کی ٹرانسمیشن کا آغاز کیا گیا ہے جو آئندہ عام انتخابات کے بعد تک جاری رہے گی۔

اس ٹراسمیشن کے پہلے پروگرام کے چاروں حصے آپ اس صفحے پر دیکھ سکتے ہیں۔ یہ پروگرام ایکسپریس نیوز پر نشر کیا گیا تھا۔

سیربین الیکشن سپیشل ہفتے میں دو دن یعنی منگل اور جمعرات کو پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ایکسپریس نیوز پر نشر ہو گا۔

<link type="page"><caption> منگل کا الیکشن سپیشل</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2013/04/130430_election_2013_sairbeen_rh.shtml" platform="highweb"/></link>

’ڈانواں ڈول نشستیں کایا پلٹ سکتی ہیں

سیربین کے آج کے الیکشن سپیشل میں ہم ان نشستوں کے بارے میں میں سمجھنے کی کوشش کریں گے جو بہت کم ووٹوں کی اکثریت سے ادھر سے ادھر ہوسکتی ہیں، اور جنہیں عرف عام میں مارجینل سیٹس بھی کہتے ہیں۔

دنیا کا کوئی بھی ملک ہو، یہ مارجینل سیٹس انتخابی فتح و شکست میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اور ان کی وجہ سے کایا پلٹ سکتی ہے۔

اب تک کے پاکستانی انتخابات میں ایسی مارجنل سیٹس عمومن بنا کسی تشدد اور خونریزی کے طے ہوتی آئی ہیں ۔۔۔ لیکن اب کی بار ایسا ہیں ہے اور نوشتہ دیوار کچھ اور ہی ہے۔

ان مارجنل سیٹس اور صورتِ حال کو سمجھنے کے لیے اور اب سے چار دن بعد ہونے والے انتخابات پر ان کے ممکنہ نتائج پر پڑنے والے اثرات کے تجزیے میں حصہ لے رہے ہیں ڈاکٹر فیصل باری، ہارون رشید اور جاوید سومرو، جب کہ میزبان شفیع نقی جامعی ہیں۔

پہلا حصہ

دوسرا حصہ

تیسرا حصہ

چوتھا حصہ