BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 May, 2008, 11:25 GMT 16:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھوکھلی دانشوری

جلائے گئے ڈاکؤوں کی لاشیں
محروم اور بے روزگاری سے تنگ معاشرے کے مہذب یا غیر مہذب ہونے کی بحث ایک کھوکھلی دانشوری نہیں تو اور کیا ہے
میری والدہ کراچی میں رہتی ہیں اور ہمیشہ سے گھر کا سودا سلف خود لاتی ہیں۔تین ماہ پہلے وہ محلے کے یوٹیلٹی سٹور سے نکل رہی تھیں کہ دو نوجوان انکے دائیں بائیں آگئے۔ایک نے ریوالور کمر سے لگا دیا۔

’آنٹی چوڑیاں اتار دیں۔‘ میری والدہ نے سونے کے دو کڑے اتار کر ان کے حوالے کردیے۔اور دونوں شکریہ ادا کرتے ہوئے بیسیوں لوگوں کے سامنے آرام سے پیدل چلتے بنے۔ یہ بات والدہ نے مجھے دو روز پہلے بتائی۔ میں نے پوچھا آپ نے رپورٹ درج کرائی۔ کہنے لگیں کیا تو مجھے پاگل سمجھتا ہے۔

صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے انیس سو ننانوے میں کمانڈو ایکشن کے بعد جو کئی ڈنکے پیٹے ان میں سے ایک پولیس اصلاحات اور عام آدمی کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا ڈنکا بھی تھا۔

آج نو برس بعد میں کمپیوٹر سکرین پر انٹرنیٹ کے اوراق پلٹ رھا ہوں۔
لاہور میں وسیم تیپنا کے پرائیویٹ ٹارچر سیل میں قید دو میں سے ایک بھائی کو تشدد کرکے ماردیا گیا۔دوسرا شدید زخمی۔وسیم تیپنا فرار۔

بائیس جون دو ہزار چھ۔جسٹس افتخار چوہدری، عبدالحمید ڈوگر اور سعید اشہد پر مشتمل بنچ نے پولیس کو ایسے تمام عقوبت خانے بند کرنے کا حکم دیا ہے جن میں بااثر لوگوں کے کہنے پر ملزموں یا بے گناہوں کو اذیت دی جاتی ہے۔
انسانی حقوق کمیشن کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے پورے ملک میں خفیہ ٹارچر سیلوں کا نیٹ ورک قائم کررکھا ہے۔

پولیس اصلاحات
 صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے انیس سو ننانوے میں کمانڈو ایکشن کے بعد جو کئی ڈنکے پیٹے ان میں سے ایک پولیس اصلاحات اور عام آدمی کو تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا ڈنکا بھی تھا

چار ستمبر دو ہزار سات۔سپریم کورٹ نے تمام لاپتہ افراد کی رھائی کا حکم دے دیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق پاکستان میں ہر سال اوسطاً پچاس افراد پولیس کی تحویل میں اور اوسطاً دو سو سے زائد مشکوک مقابلوں میں مارے جاتے ہیں۔

مارچ دو ہزار آٹھ۔مظفر گڑھ میں بااثر افراد نے ایک خاندان کو گھر سے نکال کر قبضہ کرلیا۔اس خاندان کا اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے مظاہرہ۔

سمندری میں تین بچوں کے باپ نے بے روزگاری اور طعنوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی۔ کراچی میں ایک قرض دہندہ دل کے دورے سے اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک نجی بینک کے غنڈوں نے اسکی محلے والوں کے سامنے بے عزتی کردی۔

کراچی کے صنعتی علاقے کورنگی میں فیکٹری مزدوروں نے اپنے ایک ساتھی جگدیش کو مار مار کر ہلاک کردیا۔پولیس تماشا دیکھتی رہی۔

منو بھیل نامی شخص دس برس سے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے ہڑتال کیے بیٹھا ہے۔ایک وڈیرے کے ہاتھوں اغوا ہونے والا اس کا خاندان اب تک بازیاب نہ ہوسکا۔

این آر او کے تحت کرپشن کے تمام مقدمات واپس لے لئے گئے۔

ایک مقامی اخبار کے مطابق سابق نگراں وزیرِ اعظم محمد میاں سومرو کے عمرے کے سبب پی آئی اے کو دو لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

وزارت ِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی ستر فیصد سے زائد آبادی دو ڈالر روزانہ سے کم پر زندگی گذار رہی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق اس وقت جیلوں میں گنجائش سے ایک سو چودہ فیصد زائد قیدی موجود ہیں جن میں سے ساٹھ فیصد کے مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

اس پس منظر میں جب کراچی میں ایک ہجوم دو دن میں پانچ مشتبہ ڈاکو زندہ جلا دیتا ہے تو اسے بھی معمول کی خبر سمجھنا چاہئیے۔

حساب سیدھا ہے۔ بھوک، ننگ، بے روزگاری اور محرومی ڈاکو بناتی ہے اور عدم تحفظ اور ناانصافی ان ڈاکوؤں کو زندہ جلوا دیتی ہے۔

ایسے میں معاشرے کے مہذب یا غیر مہذب ہونے کی بحث ایک کھوکھلی دانشوری نہیں تو اور کیا ہے !!!!

ماں کا دن!
ماں: تیرے بچوں نے تیرے ساتھ کیا۔ اب بس کر۔۔
جنگل میں مفاہمت
قومی مفاہمت کچھ سارس لومڑی کی کہانی جیسی
زرداری کی 6گیندیں
’یہ کرتب زرداری کا شوق نہیں مجبوری ہے‘
بات سے باتنسخہِ کیمیاء
بھٹو خاندان کو ختم کرنے کی ترکیب
بات سے باتخوش قسمت مشرف
اپوزیشن میں غدر اور آپا دھاپی کی کیفیت
بات سے باتویسٹ اوپن کارنر
لیکن اس قیمتی پلاٹ کی لیز فوج کے پاس ہے
بات سے باتمولانا فضل الرحمان
انہیں ون مین پولٹیکل آرمی بھی سمجھاجاتاہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد