BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 10 December, 2006, 14:38 GMT 19:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈیلکس انصاف

کیا ایسی بھی کوئی ہیلپ لائن ہے جس پر جبری طور پر غائب ہونے والوں کے اہل خانہ رابطہ کر سکیں: وسعت
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انیس سو بانوے میں ایک متفقہ قرار داد منظور کی جس میں صاف صاف کہا گیا ہے کہ کسی بھی فرد کو جبراً غائب کرنے کا اقدام انسانی وقار اور انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی پامالی ہے۔

جنرل اسمبلی کا اجلاس ایسے ہر اقدام کی مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں کسی بھی فرد کو مروجہ قوانین کی حدود سے باہر رکھنے کے لیے کوئی سرکاری اہلکار یا ادارہ یا سرکاری حمایت یافتہ نجی گروہ یا فرد عملاً یا اراداتاً شریک ہو اور اس ضمن میں دستیاب معلومات ظاہر کرنے یا اعتراف کرنے سے انکاری ہو۔

مجھے علم نہیں کہ پاکستان نے انیس سو بانوے میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیا تھا یا نہیں۔ اگر حق میں ووٹ دیا تھا تو کیا وزارتِ خارجہ نے کبھی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس سے ہر برس خطاب کرنے والے صدر پرویز مشرف کو کبھی اس قرار داد سے آگاہ کیا یا نہیں۔

بے نظیر بھٹو کے دورِ حکومت میں انسانی حقوق کی ایک وزارت اور کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ کیا یہ وزارت اور کمیشن اب بھی موجود ہے۔ اگر ہے تو اس کا سربراہ کون ہے۔ کیا کررہا ہے۔ کیا وہ کوئی سالانہ انسانی حقوق رپورٹ بھی جاری کرتا ہے یا نہیں کرتا۔

مجھے تلاش ہے پاکستان کے صرف ایک صوبے میں قائم ہیومن رائٹس کمیشن آف پنجاب کے دفتر کی۔ سنا ہے کہ وہ لاہور سیکرٹیریٹ کی کسی سرکاری فائل میں زندہ ہے۔

سن دو ہزار سے اب تک چار سو کے لگ بھگ افراد جبراً غائب ہوئے۔ ان میں سے دو سو بیالیس ہنوز لاپتہ ہیں اور ان دو سو بیالیس میں سے بھی ایک سو ستر کا تعلق سب سے کم آبادی والے صوبہ بلوچستان سے ہے جبکہ سندھ سے ستر، پنجاب سے بیالیس اور صوبہ سرحد سے بیس افراد غائب ہیں
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان

حکومتی اداروں نے عوام کی آسانی کے لیے کئی فون ہیلپ لائنیں مشتہر کر رکھی ہیں۔ کیا ایسی بھی کوئی ہیلپ لائن ہے جس پر جبری طور پر غائب ہونے والے یا والی کا باپ، بیٹا، بیٹی یا ماں کسی افسر سے رابطہ کر سکے۔

غیر سرکاری ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سن دو ہزار سے اب تک چار سو کے لگ بھگ افراد جبراً غائب ہوئے۔ ان میں سے دو سو بیالیس ہنوز لاپتہ ہیں اور ان دو سو بیالیس میں سے بھی ایک سو ستر کا تعلق سب سے کم آبادی والے صوبہ بلوچستان سے ہے جبکہ سندھ سے ستر، پنجاب سے بیالیس اور صوبہ سرحد سے بیس افراد غائب ہیں۔

کراچی میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک عدالت نے بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اختر مینگل کے چار گھریلو ملازمین کو بیس بیس سال قید اور چالیس ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ان پر یہ فردِ جرم تھی کہ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور ملٹری انٹیلیجنس کے دو سادہ اہلکاروں کو یرغمال بنایا، مارا پیٹا اور ذاتی اشیاء اور نقدی چھین لی اور ان کے فرائض میں مداخلت کی۔

میں یہ خبر پڑھ کے سوچ رہا ہوں کہ کاش جو دو سو بیالیس شہری کئی برس یا ماہ سے غائب ہیں وہ بھی کسی انٹیلیجنس ایجنسی کے اہلکار ہوتے۔ کم ازکم انہیں اغواء کرنے والے مجرم تو عدالتی کیفرِ کردار تک پہنچ جاتے۔

’دیکھ میں چلی میکے‘
ہمیں بالغ ہونے کے لئے مزید کتنا وقت چاہئیے
لگڑبھگا نہیں چھوڑتا
سینکڑوں لوگوں کو منہ میں دبا کر لے جا رہا ہے
ابھی انتظار میں
غلام، تارکینِ وطن، مغویان اور اقلیتیں
اسی بارے میں
کب دستخط فرمائیےگا۔۔۔
03 December, 2006 | قلم اور کالم
’بالغ ہونے کے لیئے کتنا وقت‘
19 November, 2006 | قلم اور کالم
مچھلی پکڑنا سکھا دو
15 October, 2006 | قلم اور کالم
کہاں چلے گئے
08 October, 2006 | قلم اور کالم
سرکاری خود داری
24 September, 2006 | قلم اور کالم
امریکہ اور شیر
22 October, 2006 | قلم اور کالم
’پہلے مرنا چاہیے تھا‘
05 November, 2006 | قلم اور کالم
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد